Al-Muddaththir
المدثر
Quran
The Cloaked One
کپڑا اوڑھنے والے
al-muddaththir
0
بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
شروع کرتا ہوں اللہ تعا لٰی کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ۔
In the name of Allah , the Entirely Merciful, the Especially Merciful.
1
یٰۤاَیُّہَا الۡمُدَّثِّرُ ۙ﴿۱﴾
اے کپڑا اوڑھنے والے ۔
O you who covers himself [with a garment],
2
قُمۡ فَاَنۡذِرۡ ۪ۙ﴿۲﴾
کھڑا ہو جا اور آگاہ کر دے ۔
Arise and warn
3
وَ رَبَّکَ فَکَبِّرۡ ۪﴿ۙ۳﴾
اور اپنے رب ہی کی بڑائیاں بیان کر ۔
And your Lord glorify
4
وَ ثِیَابَکَ فَطَہِّرۡ ۪﴿ۙ۴﴾
اپنے کپڑوں کو پاک رکھا کر ۔
And your clothing purify
5
وَ الرُّجۡزَ فَاہۡجُرۡ ۪﴿ۙ۵﴾
ناپاکی کو چھوڑ دے ۔
And uncleanliness avoid
6
وَ لَا تَمۡنُنۡ تَسۡتَکۡثِرُ ۪﴿ۙ۶﴾
اور احسان کرکے زیادہ لینے کی خواہش نہ کر ۔
And do not confer favor to acquire more
7
وَ لِرَبِّکَ فَاصۡبِرۡ ؕ﴿۷﴾
اور اپنے رب کی راہ میں صبر کر ۔
But for your Lord be patient.
8
فَاِذَا نُقِرَ فِی النَّاقُوۡرِ ۙ﴿۸﴾
پس جبکہ صور میں پھونک ماری جائے گی ۔
And when the trumpet is blown,
9
فَذٰلِکَ یَوۡمَئِذٍ یَّوۡمٌ عَسِیۡرٌ ۙ﴿۹﴾
تووہ دن بڑا سخت دن ہوگا ۔
That Day will be a difficult day
10
عَلَی الۡکٰفِرِیۡنَ غَیۡرُ یَسِیۡرٍ ﴿۱۰﴾
۔ ( جو ) کافروں پر آسان نہ ہوگا ۔
For the disbelievers - not easy.
11
ذَرۡنِیۡ وَ مَنۡ خَلَقۡتُ وَحِیۡدًا ﴿ۙ۱۱﴾
مجھے اور اسے چھوڑ دے جسے میں نے اکیلا پیدا کیا ہے ۔
Leave Me with the one I created alone
12
وَّ جَعَلۡتُ لَہٗ مَالًا مَّمۡدُوۡدًا ﴿ۙ۱۲﴾
اور اسے بہت سا مال دے رکھا ہے ۔
And to whom I granted extensive wealth
13
وَّ بَنِیۡنَ شُہُوۡدًا ﴿ۙ۱۳﴾
اور حاضر باش فرزند بھی ۔
And children present [with him]
14
وَّ مَہَّدۡتُّ لَہٗ تَمۡہِیۡدًا ﴿ۙ۱۴﴾
اور میں نے اسے بہت کچھ کشادگی دے رکھی ہے ۔
And spread [everything] before him, easing [his life].
15
ثُمَّ یَطۡمَعُ اَنۡ اَزِیۡدَ ﴿٭ۙ۱۵﴾
پھر بھی اس کی چاہت ہے کہ میں اسے اور زیادہ دوں ۔
Then he desires that I should add more.
16
کَلَّا ؕ اِنَّہٗ کَانَ لِاٰیٰتِنَا عَنِیۡدًا ﴿ؕ۱۶﴾
نہیں نہیں وہ ہماری آیتوں کا مخالف ہے ۔
No! Indeed, he has been toward Our verses obstinate.
17
سَاُرۡہِقُہٗ صَعُوۡدًا ﴿ؕ۱۷﴾
عنقریب میں اسے ایک سخت چڑھائی چڑھاؤں گا ۔
I will cover him with arduous torment.
18
اِنَّہٗ فَکَّرَ وَ قَدَّرَ ﴿ۙ۱۸﴾
اس نے غور کرکے تجویز کی ۔
Indeed, he thought and deliberated.
19
فَقُتِلَ کَیۡفَ قَدَّرَ ﴿ۙ۱۹﴾
اسے ہلاکت ہو کیسی ( تجویز ) سوچی؟
So may he be destroyed [for] how he deliberated.
20
ثُمَّ قُتِلَ کَیۡفَ قَدَّرَ ﴿ۙ۲۰﴾
وہ پھر غارت ہو کس طرح اندازہ کیا ۔
Then may he be destroyed [for] how he deliberated.
21
ثُمَّ نَظَرَ ﴿ۙ۲۱﴾
اس نے پھر دیکھا ۔
Then he considered [again];
22
ثُمَّ عَبَسَ وَ بَسَرَ ﴿ۙ۲۲﴾
پھر تیوری چڑھائی اور منہ بنایا ۔
Then he frowned and scowled;
23
ثُمَّ اَدۡبَرَ وَ اسۡتَکۡبَرَ ﴿ۙ۲۳﴾
پھر پیچھے ہٹ گیا اور غرور کیا ۔
Then he turned back and was arrogant
24
فَقَالَ اِنۡ ہٰذَاۤ اِلَّا سِحۡرٌ یُّؤۡثَرُ ﴿ۙ۲۴﴾
اور کہنے لگا یہ تو صرف جادو ہے جو نقل کیا جاتا ہے ۔
And said, "This is not but magic imitated [from others].
25
اِنۡ ہٰذَاۤ اِلَّا قَوۡلُ الۡبَشَرِ ﴿ؕ۲۵﴾
سوائے انسانی کلام کے کچھ بھی نہیں ۔
This is not but the word of a human being."
26
سَاُصۡلِیۡہِ سَقَرَ ﴿۲۶﴾
میں عنقریب اسے دوزخ میں ڈالوں گا ۔
I will drive him into Saqar.
27
وَ مَاۤ اَدۡرٰىکَ مَا سَقَرُ ﴿ؕ۲۷﴾
اور تجھے کیا خبر کہ دوزخ کیا چیز ہے؟
And what can make you know what is Saqar?
28
لَا تُبۡقِیۡ وَ لَا تَذَرُ ﴿ۚ۲۸﴾
نہ وہ باقی رکھتی ہے نہ چھوڑتی ہے ۔
It lets nothing remain and leaves nothing [unburned],
29
لَوَّاحَۃٌ لِّلۡبَشَرِ ﴿۲۹﴾ۚ ۖ
کھال کو جھلسا دیتی ہے ۔
Blackening the skins.