An-Naba

النبأ
40 Ayahs • Meccan
Quran The Announcement بڑی خبر an-naba
30
فَذُوۡقُوۡا فَلَنۡ نَّزِیۡدَکُمۡ اِلَّا عَذَابًا ﴿۳۰﴾٪  1
اب تم ( اپنے کئے کا ) مزہ چکھو ہم تمہارا عذاب ہی بڑھاتے رہیں گے ۔
"So taste [the penalty], and never will We increase you except in torment."
31
اِنَّ لِلۡمُتَّقِیۡنَ مَفَازًا ﴿ۙ۳۱﴾
یقیناً پرہیزگار لوگوں کے لئے کامیابی ہے ۔
Indeed, for the righteous is attainment -
32
حَدَآئِقَ وَ اَعۡنَابًا ﴿ۙ۳۲﴾
باغات ہیں اور انگور ہیں ۔
Gardens and grapevines
33
وَّکَوَاعِبَ اَتۡرَابًا ﴿ۙ۳۳﴾
اور نوجوان کنواری ہم عمر عورتیں ہیں ۔
And full-breasted [companions] of equal age
34
وَّ کَاۡسًا دِہَاقًا ﴿ؕ۳۴﴾
اور چھلکتے ہوئے جام شراب ہیں ۔
And a full cup.
35
لَا یَسۡمَعُوۡنَ فِیۡہَا لَغۡوًا وَّ لَا کِذّٰبًا ﴿ۚ۳۵﴾
وہاں نہ تو وہ بیہودہ باتیں سنیں گے اور نہ ہی جھوٹی باتیں سنیں گے ۔
No ill speech will they hear therein or any falsehood -
36
جَزَآءً مِّنۡ رَّبِّکَ عَطَآءً حِسَابًا ﴿ۙ۳۶﴾
۔ ( ان کو ) تیرے رب کی طرف سے ( ان کے نیک اعمال کا ) یہ بدلہ ملے گا جو کافی انعام ہوگا ۔
[As] reward from your Lord, [a generous] gift [made due by] account,
37
رَّبِّ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ وَ مَا بَیۡنَہُمَا الرَّحۡمٰنِ لَا یَمۡلِکُوۡنَ مِنۡہُ خِطَابًا ﴿ۚ۳۷﴾
۔ ( اس رب کی طرف سے ملے گا جو کہ ) آسمانوں کا اور زمین کا اور جو کچھ ان کے درمیان ہے ان کا پروردگار ہے اور بڑی بخشش کرنے والا ہے ۔ کسی کو اس سے بات چیت کرنے کا اختیار نہیں ہوگا ۔
[From] the Lord of the heavens and the earth and whatever is between them, the Most Merciful. They possess not from Him [authority for] speech.
38
یَوۡمَ یَقُوۡمُ الرُّوۡحُ وَ الۡمَلٰٓئِکَۃُ صَفًّا ؕ٭ۙ لَّا یَتَکَلَّمُوۡنَ اِلَّا مَنۡ اَذِنَ لَہُ الرَّحۡمٰنُ وَ قَالَ صَوَابًا ﴿۳۸﴾
جس دن روح اور فرشتے صفیں باندھ کر کھڑے ہونگے تو کوئی کلام نہ کر سکے گا مگر جسے رحمٰن اجازت دے دے اور وہ ٹھیک بات زبان سے نکالے ۔
The Day that the Spirit and the angels will stand in rows, they will not speak except for one whom the Most Merciful permits, and he will say what is correct.
39
ذٰلِکَ الۡیَوۡمُ الۡحَقُّ ۚ فَمَنۡ شَآءَ اتَّخَذَ اِلٰی رَبِّہٖ مَاٰبًا ﴿۳۹﴾
یہ دن حق ہے اب جو چاہے اپنے رب کے پاس ( نیک اعمال کر کے ) ٹھکانا بنالے ۔
That is the True Day; so he who wills may take to his Lord a [way of] return.
40
اِنَّاۤ اَنۡذَرۡنٰکُمۡ عَذَابًا قَرِیۡبًا ۬ ۚ ۖ یَّوۡمَ یَنۡظُرُ الۡمَرۡءُ مَا قَدَّمَتۡ یَدٰہُ وَ یَقُوۡلُ الۡکٰفِرُ یٰلَیۡتَنِیۡ کُنۡتُ تُرٰبًا ﴿۴۰﴾٪  2
ہم نے تمہیں عنقریب آنے والے عذاب سے ڈرا دیا ( اور چوکنا کر دیا ) ہے جس دن انسان اپنے ہاتھوں کی کمائی کو دیکھ لے گا اور کافر کہے گا کہ کاش! میں مٹی ہو جاتا ۔
Indeed, We have warned you of a near punishment on the Day when a man will observe what his hands have put forth and the disbeliever will say, "Oh, I wish that I were dust!"