Az-Zalzalah

الزلزلة
8 Ayahs • Medinan
Quran The Earthquake زلزلہ az-zalzalah
0
بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
شروع کرتا ہوں اللہ تعا لٰی کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ۔
In the name of Allah , the Entirely Merciful, the Especially Merciful.
1
اِذَا زُلۡزِلَتِ الۡاَرۡضُ زِلۡزَالَہَا ۙ﴿۱﴾
جب زمین پوری طرح جھنجھوڑ دی جائے گی ۔
When the earth is shaken with its [final] earthquake
2
وَ اَخۡرَجَتِ الۡاَرۡضُ اَثۡقَالَہَا ۙ﴿۲﴾
اور اپنے بوجھ باہر نکال پھینکے گی ۔
And the earth discharges its burdens
3
وَ قَالَ الۡاِنۡسَانُ مَا لَہَا ۚ﴿۳﴾
انسان کہنے لگے گا اسے کیا ہوگیا؟
And man says, "What is [wrong] with it?" -
4
یَوۡمَئِذٍ تُحَدِّثُ اَخۡبَارَہَا ۙ﴿۴﴾
اس دن زمین اپنی سب خبریں بیان کر دے گی ۔
That Day, it will report its news
5
بِاَنَّ رَبَّکَ اَوۡحٰی لَہَا ؕ﴿۵﴾
اس لئے کہ تیرے رب نے اسے حکم دیا ہوگا ۔
Because your Lord has commanded it.
6
یَوۡمَئِذٍ یَّصۡدُرُ النَّاسُ اَشۡتَاتًا ۬ ۙ لِّیُرَوۡا اَعۡمَالَہُمۡ ؕ﴿۶﴾
اس روز لوگ مختلف جماعتیں ہو کر ( واپس ) لوٹیں گے تاکہ انہیں ان کے اعمال دکھا دیئے جائیں ۔
That Day, the people will depart separated [into categories] to be shown [the result of] their deeds.
7
فَمَنۡ یَّعۡمَلۡ مِثۡقَالَ ذَرَّۃٍ خَیۡرًا یَّرَہٗ ؕ﴿۷﴾
پس جس نے ذرہ برابر نیکی کی ہوگی وہ اسے دیکھ لے گا ۔
So whoever does an atom's weight of good will see it,
8
وَ مَنۡ یَّعۡمَلۡ مِثۡقَالَ ذَرَّۃٍ شَرًّا یَّرَہٗ ٪﴿۸﴾  24
اور جس نے ذرہ برابر برائی کی ہوگی وہ اسے دیکھ لے گا ۔
And whoever does an atom's weight of evil will see it.