Al-Waqiah

الواقعة
96 Ayahs • Meccan
Quran The Inevitable واقع ہونے والی al-waqiah
0
بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
شروع کرتا ہوں اللہ تعا لٰی کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ۔
In the name of Allah , the Entirely Merciful, the Especially Merciful.
1
اِذَا وَقَعَتِ الۡوَاقِعَۃُ ۙ﴿۱﴾
جب قیامت قائم ہو جائے گی ۔
When the Occurrence occurs,
2
لَیۡسَ لِوَقۡعَتِہَا کَاذِبَۃٌ ۘ﴿۲﴾
جس کے واقع ہونے میں کوئی جھوٹ نہیں ۔
There is, at its occurrence, no denial.
3
خَافِضَۃٌ رَّافِعَۃٌ ۙ﴿۳﴾
وہ پست کرنے والی اور بلند کرنے والی ہوگی ۔
It will bring down [some] and raise up [others].
4
اِذَا رُجَّتِ الۡاَرۡضُ رَجًّا ۙ﴿۴﴾
جبکہ زمین زلزلہ کے ساتھ ہلا دی جائے گی ۔
When the earth is shaken with convulsion
5
وَّ بُسَّتِ الۡجِبَالُ بَسًّا ۙ﴿۵﴾
اور پہاڑ بالکل ریزہ ریزہ کر دیئے جائیں گے ۔
And the mountains are broken down, crumbling
6
فَکَانَتۡ ہَبَآءً مُّنۡۢبَثًّا ۙ﴿۶﴾
پھر وہ مثل پراگندہ غبار کے ہوجائیں گے ۔
And become dust dispersing.
7
وَّ کُنۡتُمۡ اَزۡوَاجًا ثَلٰثَۃً ؕ﴿۷﴾
اور تم تین جماعتوں میں ہو جاؤ گے ۔
And you become [of] three kinds:
8
فَاَصۡحٰبُ الۡمَیۡمَنَۃِ ۬ ۙ مَاۤ اَصۡحٰبُ الۡمَیۡمَنَۃِ ؕ﴿۸﴾
پس داہنے ہاتھ والے کیسے اچھے ہیں داہنے ہاتھ والے ۔
Then the companions of the right - what are the companions of the right?
9
وَ اَصۡحٰبُ الۡمَشۡئَمَۃِ ۬ ۙ مَاۤ اَصۡحٰبُ الۡمَشۡئَمَۃِ ؕ﴿۹﴾
اور بائیں ہاتھ والے کا کیا حال ہے بائیں ہاتھ والوں کا ۔
And the companions of the left - what are the companions of the left?
10
وَ السّٰبِقُوۡنَ السّٰبِقُوۡنَ ﴿۱۰﴾ۚ ۙ
اور جو آگے والے ہیں وہ تو آگے والے ہی ہیں ۔
And the forerunners, the forerunners -
11
اُولٰٓئِکَ الۡمُقَرَّبُوۡنَ ﴿ۚ۱۱﴾
وہ بالکل نزدیکی حاصل کئے ہوئے ہیں ۔
Those are the ones brought near [to Allah ]
12
فِیۡ جَنّٰتِ النَّعِیۡمِ ﴿۱۲﴾
نعمتوں والی جنتوں میں ہیں ۔
In the Gardens of Pleasure,
13
ثُلَّۃٌ مِّنَ الۡاَوَّلِیۡنَ ﴿ۙ۱۳﴾
۔ ( بہت بڑا ) گروہ تو اگلے لوگوں میں سے ہوگا ۔
A [large] company of the former peoples
14
وَ قَلِیۡلٌ مِّنَ الۡاٰخِرِیۡنَ ﴿ؕ۱۴﴾
اور تھوڑے سے پچھلے لوگوں میں سے ۔
And a few of the later peoples,
15
عَلٰی سُرُرٍ مَّوۡضُوۡنَۃٍ ﴿ۙ۱۵﴾
یہ لوگ سونے کے تاروں سے بنے ہوئے تختوں پر ۔
On thrones woven [with ornament],
16
مُّتَّکِئِیۡنَ عَلَیۡہَا مُتَقٰبِلِیۡنَ ﴿۱۶﴾
ایک دوسرے کے سامنے تکیہ لگائے بیٹھے ہونگے ۔
Reclining on them, facing each other.
17
یَطُوۡفُ عَلَیۡہِمۡ وِلۡدَانٌ مُّخَلَّدُوۡنَ ﴿ۙ۱۷﴾
ان کے پاس ایسے لڑکے جو ہمیشہ ( لڑکے ہی ) رہیں گے آمد و رفت کریں گے ۔
There will circulate among them young boys made eternal
18
بِاَکۡوَابٍ وَّ اَبَارِیۡقَ ۬ ۙ وَ کَاۡسٍ مِّنۡ مَّعِیۡنٍ ﴿ۙ۱۸﴾
آبخورے اور جگ لے کر اور ایسا جام لے کر جو بہتی ہوئی شراب سے پر ہو ۔
With vessels, pitchers and a cup [of wine] from a flowing spring -
19
لَّا یُصَدَّعُوۡنَ عَنۡہَا وَ لَا یُنۡزِفُوۡنَ ﴿ۙ۱۹﴾
جس سے نہ سر میں درد ہو نہ عقل میں فتور آئے ۔
No headache will they have therefrom, nor will they be intoxicated -
20
وَ فَاکِہَۃٍ مِّمَّا یَتَخَیَّرُوۡنَ ﴿ۙ۲۰﴾
اور ایسے میوے لئے ہوئے جو ان کی پسند کے ہوں ۔
And fruit of what they select
21
وَ لَحۡمِ طَیۡرٍ مِّمَّا یَشۡتَہُوۡنَ ﴿ؕ۲۱﴾
اور پرندوں کے گوشت جو انہیں مرغوب ہوں ۔
And the meat of fowl, from whatever they desire.
22
وَ حُوۡرٌ عِیۡنٌ ﴿ۙ۲۲﴾
اور بڑی بڑی آنکھوں والی حوریں ۔
And [for them are] fair women with large, [beautiful] eyes,
23
کَاَمۡثَالِ اللُّؤۡلُوءِ الۡمَکۡنُوۡنِ ﴿ۚ۲۳﴾
جو چھپے ہوئے موتیوں کی طرح ہیں ۔
The likenesses of pearls well-protected,
24
جَزَآءًۢ بِمَا کَانُوۡا یَعۡمَلُوۡنَ ﴿۲۴﴾
یہ صلہ ہے ان کے اعمال کا ۔
As reward for what they used to do.
25
لَا یَسۡمَعُوۡنَ فِیۡہَا لَغۡوًا وَّ لَا تَاۡثِیۡمًا ﴿ۙ۲۵﴾
نہ وہاں بکواس سنیں گے اور نہ گناہ کی بات ۔
They will not hear therein ill speech or commission of sin -
26
اِلَّا قِیۡلًا سَلٰمًا سَلٰمًا ﴿۲۶﴾
صرف سلام ہی سلام کی آواز ہوگی ۔
Only a saying: "Peace, peace."
27
وَ اَصۡحٰبُ الۡیَمِیۡنِ ۬ ۙ مَاۤ اَصۡحٰبُ الۡیَمِیۡنِ ﴿ؕ۲۷﴾
اور داہنے ہاتھ والے کیا ہی اچھے ہیں داہنے ہاتھ والے ۔
The companions of the right - what are the companions of the right?
28
فِیۡ سِدۡرٍ مَّخۡضُوۡدٍ ﴿ۙ۲۸﴾
وہ بغیر کانٹوں کی بیریوں ۔
[They will be] among lote trees with thorns removed
29
وَّ طَلۡحٍ مَّنۡضُوۡدٍ ﴿ۙ۲۹﴾
اور تہ بہ تہ کیلوں ۔
And [banana] trees layered [with fruit]