As-Saffat

الصافات
182 Ayahs • Meccan
Quran Those drawn up in Ranks صف باندھنے والے as-saffat
30
وَ مَا کَانَ لَنَا عَلَیۡکُمۡ مِّنۡ سُلۡطٰنٍ ۚ بَلۡ کُنۡتُمۡ قَوۡمًا طٰغِیۡنَ ﴿۳۰﴾
اور کچھ ہمارا زور تو غم پرتھا ( ہی ) نہیں ، بلکہ تم ( خود ) سرکش لوگ تھے ۔
And we had over you no authority, but you were a transgressing people.
31
فَحَقَّ عَلَیۡنَا قَوۡلُ رَبِّنَاۤ ٭ۖ اِنَّا لَذَآئِقُوۡنَ ﴿۳۱﴾
اب تو ہم ( سب ) پر ہمارے رب کی یہ بات ثابت ہوچکی کہ ہم ( عذاب ) چکھنے والے ہیں ۔
So the word of our Lord has come into effect upon us; indeed, we will taste [punishment].
32
فَاَغۡوَیۡنٰکُمۡ اِنَّا کُنَّا غٰوِیۡنَ ﴿۳۲﴾
پس ہم نے تمہیں گمراہ کیا ہم تو خود بھی گمراہ ہی تھے ۔
And we led you to deviation; indeed, we were deviators."
33
فَاِنَّہُمۡ یَوۡمَئِذٍ فِی الۡعَذَابِ مُشۡتَرِکُوۡنَ ﴿۳۳﴾
سو اب آج کے دن تو ( سب کے سب ) عذاب میں شریک ہیں ۔
So indeed they, that Day, will be sharing in the punishment.
34
اِنَّا کَذٰلِکَ نَفۡعَلُ بِالۡمُجۡرِمِیۡنَ ﴿۳۴﴾
ہم گناہگاروں کے ساتھ اسی طرح کیاکرتے ہیں ۔
Indeed, that is how We deal with the criminals.
35
اِنَّہُمۡ کَانُوۡۤا اِذَا قِیۡلَ لَہُمۡ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ ۙ یَسۡتَکۡبِرُوۡنَ ﴿ۙ۳۵﴾
یہ وہ ( لوگ ) ہیں کہ جب ان سے کہا جاتا ہے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں تو یہ سرکشی کرتے تھے ۔
Indeed they, when it was said to them, "There is no deity but Allah ," were arrogant
36
وَ یَقُوۡلُوۡنَ اَئِنَّا لَتَارِکُوۡۤا اٰلِہَتِنَا لِشَاعِرٍ مَّجۡنُوۡنٍ ﴿ؕ۳۶﴾
اور کہتے تھے کہ کیا ہم اپنے معبودوں کو ایک دیوانے شاعر کی بات پر چھوڑ دیں؟
And were saying, "Are we to leave our gods for a mad poet?"
37
بَلۡ جَآءَ بِالۡحَقِّ وَ صَدَّقَ الۡمُرۡسَلِیۡنَ ﴿۳۷﴾
۔ ( نہیں نہیں ) بلکہ ( نبی ) تو حق ( سچا دین ) لائے ہیں اور سب رسولوں کو سچا جانتے ہیں ۔
Rather, the Prophet has come with the truth and confirmed the [previous] messengers.
38
اِنَّکُمۡ لَذَآئِقُوا الۡعَذَابِ الۡاَلِیۡمِ ﴿ۚ۳۸﴾
یقیناً تم دردناک عذاب ( کا مزہ ) چکھنے والے ہو ۔
Indeed, you [disbelievers] will be tasters of the painful punishment,
39
وَ مَا تُجۡزَوۡنَ اِلَّا مَا کُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ ﴿ۙ۳۹﴾
تمہیں اسی کا بدلہ دیا جائے گا جو تم کرتے تھے ۔
And you will not be recompensed except for what you used to do -
40
اِلَّا عِبَادَ اللّٰہِ الۡمُخۡلَصِیۡنَ ﴿۴۰﴾
مگر اللہ تعالٰی کے خالص برگزیدہ بندے ۔
But not the chosen servants of Allah .
41
اُولٰٓئِکَ لَہُمۡ رِزۡقٌ مَّعۡلُوۡمٌ ﴿ۙ۴۱﴾
انہیں کے لئے مقررہ روزی ہے ۔
Those will have a provision determined -
42
فَوَاکِہُ ۚ وَ ہُمۡ مُّکۡرَمُوۡنَ ﴿ۙ۴۲﴾
۔ ( ہر طرح ) کے میوے ، اور باعزت و اکرام ہونگے ۔
Fruits; and they will be honored
43
فِیۡ جَنّٰتِ النَّعِیۡمِ ﴿ۙ۴۳﴾
نعمتوں والی جنتوں میں ۔
In gardens of pleasure
44
عَلٰی سُرُرٍ مُّتَقٰبِلِیۡنَ ﴿۴۴﴾
تختوں پر ایک دوسرے کے سامنے ( بیٹھے ) ہوں گے ۔
On thrones facing one another.
45
یُطَافُ عَلَیۡہِمۡ بِکَاۡسٍ مِّنۡ مَّعِیۡنٍۭ ﴿ۙ۴۵﴾
جاری شراب کے جام کا ان پر دور چل رہا ہوگا ۔
There will be circulated among them a cup [of wine] from a flowing spring,
46
بَیۡضَآءَ لَذَّۃٍ لِّلشّٰرِبِیۡنَ ﴿۴۶﴾ۚ ۖ
جو صاف شفاف اور پینے میں لذیذ ہوگی ۔
White and delicious to the drinkers;
47
لَا فِیۡہَا غَوۡلٌ وَّ لَا ہُمۡ عَنۡہَا یُنۡزَفُوۡنَ ﴿۴۷﴾
نہ اس سے درد سرہو اور نہ اسکے پینے سے بہکیں ۔
No bad effect is there in it, nor from it will they be intoxicated.
48
وَ عِنۡدَہُمۡ قٰصِرٰتُ الطَّرۡفِ عِیۡنٌ ﴿ۙ۴۸﴾
اور ان کے پاس نیچی نظروں ، بڑی بڑی آنکھوں والی ( حوریں ) ہونگی ۔
And with them will be women limiting [their] glances, with large, [beautiful] eyes,
49
کَاَنَّہُنَّ بَیۡضٌ مَّکۡنُوۡنٌ ﴿۴۹﴾
ایسی جیسے چھپائے ہوئے انڈے ۔
As if they were [delicate] eggs, well-protected.
50
فَاَقۡبَلَ بَعۡضُہُمۡ عَلٰی بَعۡضٍ یَّتَسَآءَلُوۡنَ ﴿۵۰﴾
۔ ( جنتی ) ایک دوسرے کی طرف رخ کرکے پوچھیں گے ۔
And they will approach one another, inquiring of each other.
51
قَالَ قَآئِلٌ مِّنۡہُمۡ اِنِّیۡ کَانَ لِیۡ قَرِیۡنٌ ﴿ۙ۵۱﴾
ان میں سے ایک کہنے والا کہے گا کہ میرا ایک ساتھی تھا ۔
A speaker among them will say, "Indeed, I had a companion [on earth]
52
یَّقُوۡلُ اَئِنَّکَ لَمِنَ الۡمُصَدِّقِیۡنَ ﴿۵۲﴾
جو ( مجھ سے ) کہا کرتا تھا کہ کیا تو ( قیامت کے آنے کا ) یقین کرنے والوں میں سے ہے؟
Who would say, 'Are you indeed of those who believe
53
ءَ اِذَا مِتۡنَا وَ کُنَّا تُرَابًا وَّ عِظَامًا ءَ اِنَّا لَمَدِیۡنُوۡنَ ﴿۵۳﴾
کیا جب کہ ہم مر کر مٹی اور ہڈی ہوجائیں گے کیا اسوقت ہم جزا دیئے جانے والے ہیں؟
That when we have died and become dust and bones, we will indeed be recompensed?'"
54
قَالَ ہَلۡ اَنۡتُمۡ مُّطَّلِعُوۡنَ ﴿۵۴﴾
کہے گا تم چاہتے ہو کہ جھانک کر دیکھ لو؟
He will say, "Would you [care to] look?"
55
فَاطَّلَعَ فَرَاٰہُ فِیۡ سَوَآءِ الۡجَحِیۡمِ ﴿۵۵﴾
جھانکتے ہی اسے بیچوں بیچ جہنم میں ( جلتا ہوا ) دیکھے گا ۔
And he will look and see him in the midst of the Hellfire.
56
قَالَ تَاللّٰہِ اِنۡ کِدۡتَّ لَتُرۡدِیۡنِ ﴿ۙ۵۶﴾
کہے گا واللہ! قریب تھا کہ تو مجھے ( بھی ) برباد کردے ۔
He will say, "By Allah , you almost ruined me.
57
وَ لَوۡ لَا نِعۡمَۃُ رَبِّیۡ لَکُنۡتُ مِنَ الۡمُحۡضَرِیۡنَ ﴿۵۷﴾
اگر میرے رب کا احسان نہ ہوتا تو میں بھی دوزخ میں حاضر کئے جانے والوں میں ہوتا ۔
If not for the favor of my Lord, I would have been of those brought in [to Hell].
58
اَفَمَا نَحۡنُ بِمَیِّتِیۡنَ ﴿ۙ۵۸﴾
کیا ( یہ صحیح ہے ) کہ ہم مرنے والے ہی نہیں؟
Then, are we not to die
59
اِلَّا مَوۡتَتَنَا الۡاُوۡلٰی وَ مَا نَحۡنُ بِمُعَذَّبِیۡنَ ﴿۵۹﴾
بجز پہلی ایک موت کے ، اور نہ ہم عذاب کیے جانے والے ہیں ۔
Except for our first death, and we will not be punished?"