Al-Alaq
العلق
Quran
The Clot
جمے ہوئے خون کا لوتھڑا
al-alaq
0
بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
شروع کرتا ہوں اللہ تعا لٰی کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ۔
In the name of Allah , the Entirely Merciful, the Especially Merciful.
1
اِقۡرَاۡ بِاسۡمِ رَبِّکَ الَّذِیۡ خَلَقَ ۚ﴿۱﴾
پڑھ اپنے رب کے نام سے جس نے پیدا کیا ۔
Recite in the name of your Lord who created -
2
خَلَقَ الۡاِنۡسَانَ مِنۡ عَلَقٍ ۚ﴿۲﴾
جس نے انسان کو خون کے لوتھڑے سے پیدا کیا ۔
Created man from a clinging substance.
3
اِقۡرَاۡ وَ رَبُّکَ الۡاَکۡرَمُ ۙ﴿۳﴾
تو پڑھتا رہ تیرا رب بڑے کرم والا ہے ۔
Recite, and your Lord is the most Generous -
4
الَّذِیۡ عَلَّمَ بِالۡقَلَمِ ۙ﴿۴﴾
جس نے قلم کے ذریعے ( علم ) سکھایا ۔
Who taught by the pen -
5
عَلَّمَ الۡاِنۡسَانَ مَا لَمۡ یَعۡلَمۡ ؕ﴿۵﴾
جس نے انسان کو وہ سکھایا جسے وہ نہیں جانتا تھا ۔
Taught man that which he knew not.
6
کَلَّاۤ اِنَّ الۡاِنۡسَانَ لَیَطۡغٰۤی ۙ﴿۶﴾
سچ مچ انسان تو آپے سے باہر ہو جاتا ہے ۔
No! [But] indeed, man transgresses
7
اَنۡ رَّاٰہُ اسۡتَغۡنٰی ﴿ؕ۷﴾
اس لئے کہ وہ اپنے آپ کو بے پرواہ ( یا تونگر ) سمجھتا ہے ۔
Because he sees himself self-sufficient.
8
اِنَّ اِلٰی رَبِّکَ الرُّجۡعٰی ؕ﴿۸﴾
یقیناً لوٹنا تیرے رب کی طرف ہے ۔
Indeed, to your Lord is the return.
9
اَرَءَیۡتَ الَّذِیۡ یَنۡہٰی ۙ﴿۹﴾
۔ ( بھلا ) اسے بھی تو نے دیکھا جو بندے کو روکتا ہے ۔
Have you seen the one who forbids
10
عَبۡدًا اِذَا صَلّٰی ﴿ؕ۱۰﴾
جبکہ وہ بندہ نماز ادا کرتا ہے ۔
A servant when he prays?
11
اَرَءَیۡتَ اِنۡ کَانَ عَلَی الۡہُدٰۤی ﴿ۙ۱۱﴾
بھلا بتلا تو اگر وہ ہدایت پر ہو ۔
Have you seen if he is upon guidance
12
اَوۡ اَمَرَ بِالتَّقۡوٰی ﴿ؕ۱۲﴾
یا پرہیزگاری کا حکم دیتا ہو ۔
Or enjoins righteousness?
13
اَرَءَیۡتَ اِنۡ کَذَّبَ وَ تَوَلّٰی ﴿ؕ۱۳﴾
بھلا دیکھو تو اگر یہ جھٹلاتا ہو اور منہ پھیرتا ہو تو ۔
Have you seen if he denies and turns away -
14
اَلَمۡ یَعۡلَمۡ بِاَنَّ اللّٰہَ یَرٰی ﴿ؕ۱۴﴾
کیا اس نے نہیں جانا کہ اللہ تعالٰی اسے خوب دیکھ رہا ہے ۔
Does he not know that Allah sees?
15
کَلَّا لَئِنۡ لَّمۡ یَنۡتَہِ ۬ ۙ لَنَسۡفَعًۢا بِالنَّاصِیَۃِ ﴿ۙ۱۵﴾
یقیناً اگر یہ باز نہ رہا تو ہم اس کی پیشانی کے بال پکڑ کر گھسیٹیں گے ۔
No! If he does not desist, We will surely drag him by the forelock -
16
نَاصِیَۃٍ کَاذِبَۃٍ خَاطِئَۃٍ ﴿ۚ۱۶﴾
ایسی پیشانی جو جھوٹی خطا کار ہے ۔
A lying, sinning forelock.
17
فَلۡیَدۡعُ نَادِیَہٗ ﴿ۙ۱۷﴾
یہ اپنی مجلس والوں کو بلا لے ۔
Then let him call his associates;
18
سَنَدۡعُ الزَّبَانِیَۃَ ﴿ۙ۱۸﴾
ہم بھی ( دوزخ کے ) پیادوں کو بلا لیں گے ۔
We will call the angels of Hell.
19
کَلَّا ؕ لَا تُطِعۡہُ وَ اسۡجُدۡ وَ اقۡتَرِبۡ ﴿٪ٛ۱۹﴾ 21
خبردار! اس کا کہنا ہرگز نہ ماننا اور سجدہ کر اور قریب ہو جا ۔
No! Do not obey him. But prostrate and draw near [to Allah ].