As-Saffat

الصافات
182 Ayahs • Meccan
Quran Those drawn up in Ranks صف باندھنے والے as-saffat
150
اَمۡ خَلَقۡنَا الۡمَلٰٓئِکَۃَ اِنَاثًا وَّ ہُمۡ شٰہِدُوۡنَ ﴿۱۵۰﴾
یا یہ اس وقت موجود تھے جبکہ ہم نے فرشتوں کو مؤنث پیدا کیا ۔
Or did We create the angels as females while they were witnesses?"
151
اَلَاۤ اِنَّہُمۡ مِّنۡ اِفۡکِہِمۡ لَیَقُوۡلُوۡنَ ﴿۱۵۱﴾ۙ
آگاہ رہو! کہ یہ لوگ صرف اپنی افترا پروازی سے کہہ رہے ہیں ۔
Unquestionably, it is out of their [invented] falsehood that they say,
152
وَلَدَ اللّٰہُ ۙ وَ اِنَّہُمۡ لَکٰذِبُوۡنَ ﴿۱۵۲﴾
کہ اللہ تعالٰی کی اولاد ہے ۔ یقیناً یہ محض جھوٹے ہیں ۔
" Allah has begotten," and indeed, they are liars.
153
اَصۡطَفَی الۡبَنَاتِ عَلَی الۡبَنِیۡنَ ﴿۱۵۳﴾ؕ
کیا اللہ تعالٰی نے اپنے لئے بیٹیوں کو بیٹوں پر ترجیح دی ۔
Has He chosen daughters over sons?
154
مَا لَکُمۡ ۟ کَیۡفَ تَحۡکُمُوۡنَ ﴿۱۵۴﴾
تمہیں کیا ہوگیا ہے کیسے حکم لگاتے پھرتے ہو؟
What is [wrong] with you? How do you make judgement?
155
اَفَلَا تَذَکَّرُوۡنَ ﴿۱۵۵﴾ۚ
کیا تم اس قدر بھی نہیں سمجھتے؟
Then will you not be reminded?
156
اَمۡ لَکُمۡ سُلۡطٰنٌ مُّبِیۡنٌ ﴿۱۵۶﴾ۙ
یا تمہارے پاس اس کی کوئی صاف دلیل ہے ۔
Or do you have a clear authority?
157
فَاۡتُوۡا بِکِتٰبِکُمۡ اِنۡ کُنۡتُمۡ صٰدِقِیۡنَ ﴿۱۵۷﴾
تو جاؤ اگر سچے ہو تو اپنی ہی کتاب لے آؤ ۔
Then produce your scripture, if you should be truthful.
158
وَ جَعَلُوۡا بَیۡنَہٗ وَ بَیۡنَ الۡجِنَّۃِ نَسَبًا ؕ وَ لَقَدۡ عَلِمَتِ الۡجِنَّۃُ اِنَّہُمۡ لَمُحۡضَرُوۡنَ ﴿۱۵۸﴾ۙ
اور ان لوگوں نے تو اللہ کے اور جنات کے درمیان بھی قرابت داری ٹھہرائی ہے ، اور حالانکہ خود جنات کو معلوم ہے کہ وہ ( اس عقیدے کے لوگ عذاب کے سامنے ) پیش کئے جائیں گے ۔
And they have claimed between Him and the jinn a lineage, but the jinn have already known that they [who made such claims] will be brought to [punishment].
159
سُبۡحٰنَ اللّٰہِ عَمَّا یَصِفُوۡنَ ﴿۱۵۹﴾ۙ
جو کچھ یہ ( اللہ کے بارے میں ) بیان کر رہے ہیں اس سے اللہ تعالٰی بالکل پاک ہے ۔
Exalted is Allah above what they describe,
160
اِلَّا عِبَادَ اللّٰہِ الۡمُخۡلَصِیۡنَ ﴿۱۶۰﴾
سوائے! اللہ کے مخلص بندوں کے
Except the chosen servants of Allah [who do not share in that sin].
161
فَاِنَّکُمۡ وَ مَا تَعۡبُدُوۡنَ ﴿۱۶۱﴾ۙ
یقین مانو کہ تم سب اور تمہارے معبودان ( باطل ) ۔
So indeed, you [disbelievers] and whatever you worship,
162
مَاۤ اَنۡتُمۡ عَلَیۡہِ بِفٰتِنِیۡنَ ﴿۱۶۲﴾ۙ
کسی ایک کو بھی بہکا نہیں سکتے ۔
You cannot tempt [anyone] away from Him
163
اِلَّا مَنۡ ہُوَ صَالِ الۡجَحِیۡمِ ﴿۱۶۳﴾
بجز اس کے جو جہنمی ہی ہے ۔
Except he who is to [enter and] burn in the Hellfire.
164
وَ مَا مِنَّاۤ اِلَّا لَہٗ مَقَامٌ مَّعۡلُوۡمٌ ﴿۱۶۴﴾ۙ
۔ ( فرشتوں کا قول ہے کہ ) ہم میں سے تو ہر ایک کی جگہ مقرر ہے ۔
[The angels say], "There is not among us any except that he has a known position.
165
وَّ اِنَّا لَنَحۡنُ الصَّآفُّوۡنَ ﴿۱۶۵﴾ۚ
اور ہم تو ( بندگی الٰہی میں ) صف بستہ کھڑے ہیں ۔
And indeed, we are those who line up [for prayer].
166
وَ اِنَّا لَنَحۡنُ الۡمُسَبِّحُوۡنَ ﴿۱۶۶﴾
اور اس کی تسبیح بیان کر رہے ہیں ۔
And indeed, we are those who exalt Allah ."
167
وَ اِنۡ کَانُوۡا لَیَقُوۡلُوۡنَ ﴿۱۶۷﴾ۙ
کفار تو کہا کرتے تھے ۔
And indeed, the disbelievers used to say,
168
لَوۡ اَنَّ عِنۡدَنَا ذِکۡرًا مِّنَ الۡاَوَّلِیۡنَ ﴿۱۶۸﴾ۙ
کہ اگر ہمارے سامنے اگلے لوگوں کا ذکر ہوتا ۔
"If we had a message from [those of] the former peoples,
169
لَکُنَّا عِبَادَ اللّٰہِ الۡمُخۡلَصِیۡنَ ﴿۱۶۹﴾
تو ہم بھی اللہ کے چیدہ بندے بن جاتے ۔
We would have been the chosen servants of Allah ."
170
فَکَفَرُوۡا بِہٖ فَسَوۡفَ یَعۡلَمُوۡنَ ﴿۱۷۰﴾
لیکن پھر اِس قرآن کے ساتھ کفر کر گئے پس اب عنقریب جان لیں گے ۔
But they disbelieved in it, so they are going to know.
171
وَ لَقَدۡ سَبَقَتۡ کَلِمَتُنَا لِعِبَادِنَا الۡمُرۡسَلِیۡنَ ﴿۱۷۱﴾ۚ ۖ
اور البتہ ہمارا وعدہ پہلے ہی اپنے رسولوں کے لئے صادر ہو چکا ہے ۔
And Our word has already preceded for Our servants, the messengers,
172
اِنَّہُمۡ لَہُمُ الۡمَنۡصُوۡرُوۡنَ ﴿۱۷۲﴾۪
کہ یقیناً وہ ہی مدد کئے جائیں گے ۔
[That] indeed, they would be those given victory
173
وَ اِنَّ جُنۡدَنَا لَہُمُ الۡغٰلِبُوۡنَ ﴿۱۷۳﴾
اور ہمارا ہی لشکر غالب ( اور برتر ) رہے گا ۔
And [that] indeed, Our soldiers will be those who overcome.
174
فَتَوَلَّ عَنۡہُمۡ حَتّٰی حِیۡنٍ ﴿۱۷۴﴾ۙ
اب آپ کچھ دنوں تک ان سےمنہ پھیر لیجئے ۔
So, [O Muhammad], leave them for a time.
175
وَّ اَبۡصِرۡہُمۡ فَسَوۡفَ یُبۡصِرُوۡنَ ﴿۱۷۵﴾
اور انہیں دیکھتے رہیئے اور یہ بھی آگے چل کر دیکھ لیں گے ۔
And see [what will befall] them, for they are going to see.
176
اَفَبِعَذَابِنَا یَسۡتَعۡجِلُوۡنَ ﴿۱۷۶﴾
کیا یہ ہمارے عذاب کی جلدی مچا رہے ہیں؟
Then for Our punishment are they impatient?
177
فَاِذَا نَزَلَ بِسَاحَتِہِمۡ فَسَآءَ صَبَاحُ الۡمُنۡذَرِیۡنَ ﴿۱۷۷﴾
سنو! جب ہمارا عذاب ان کے میدان میں اتر آئے گا اس وقت ان کی جن کو متنبہ کر دیا گیا تھا بڑی بری صبح ہوگی ۔
But when it descends in their territory, then evil is the morning of those who were warned.
178
وَ تَوَلَّ عَنۡہُمۡ حَتّٰی حِیۡنٍ ﴿۱۷۸﴾ۙ
آپ کچھ وقت تک ان کا خیال چھوڑ دیجئے ۔
And leave them for a time.
179
وَّ اَبۡصِرۡ فَسَوۡفَ یُبۡصِرُوۡنَ ﴿۱۷۹﴾
اور دیکھتے رہیئے یہ بھی ابھی ابھی دیکھ لیں گے ۔
And see, for they are going to see.