Ar-Rahman
الرحمن
Quran
The Beneficent
بہت مہربان
ar-rahman
0
بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
شروع کرتا ہوں اللہ تعا لٰی کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ۔
In the name of Allah , the Entirely Merciful, the Especially Merciful.
1
اَلرَّحۡمٰنُ ۙ﴿۱﴾
رحمٰن نے ۔
The Most Merciful
2
عَلَّمَ الۡقُرۡاٰنَ ؕ﴿۲﴾
قرآن سکھایا ۔
Taught the Qur'an,
3
خَلَقَ الۡاِنۡسَانَ ۙ﴿۳﴾
اسی نے انسان کو پیدا کیا ۔
Created man,
4
عَلَّمَہُ الۡبَیَانَ ﴿۴﴾
اور اسے بولنا سکھایا ۔
[And] taught him eloquence.
5
اَلشَّمۡسُ وَ الۡقَمَرُ بِحُسۡبَانٍ ﴿۪۵﴾
آفتاب اور مہتاب ( مقررہ ) حساب سے ہیں ۔
The sun and the moon [move] by precise calculation,
6
وَّ النَّجۡمُ وَ الشَّجَرُ یَسۡجُدٰنِ ﴿۶﴾
اور ستارے اور درخت دونوں سجدہ کرتے ہیں ۔
And the stars and trees prostrate.
7
وَ السَّمَآءَ رَفَعَہَا وَ وَضَعَ الۡمِیۡزَانَ ۙ﴿۷﴾
اسی نے آسمان کو بلند کیا اور اسی نے ترازو رکھی ۔
And the heaven He raised and imposed the balance
8
اَلَّا تَطۡغَوۡا فِی الۡمِیۡزَانِ ﴿۸﴾
تاکہ تم تولنے میں تجاوز نہ کرو ۔
That you not transgress within the balance.
9
وَ اَقِیۡمُوا الۡوَزۡنَ بِالۡقِسۡطِ وَ لَا تُخۡسِرُوا الۡمِیۡزَانَ ﴿۹﴾
انصاف کے ساتھ وزن کو ٹھیک رکھو اور تول میں کم نہ دو ۔
And establish weight in justice and do not make deficient the balance.
10
وَ الۡاَرۡضَ وَضَعَہَا لِلۡاَنَامِ ﴿ۙ۱۰﴾
اور اسی نے مخلوق کے لئے زمین بچھا دی ۔
And the earth He laid [out] for the creatures.
11
فِیۡہَا فَاکِہَۃٌ ۪ۙ وَّ النَّخۡلُ ذَاتُ الۡاَکۡمَامِ ﴿ۖ۱۱﴾
جس میں میوے ہیں اور خوشے والے کھجور کے درخت ہیں
Therein is fruit and palm trees having sheaths [of dates]
12
وَ الۡحَبُّ ذُو الۡعَصۡفِ وَ الرَّیۡحَانُ ﴿ۚ۱۲﴾
اور بھس والا اناج ہے اور خوشبودار پھول ہیں ۔
And grain having husks and scented plants.
13
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّکُمَا تُکَذِّبٰنِ ﴿۱۳﴾
پس ( اے انسانو اور جنو! ) تم اپنے پروردگار کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
So which of the favors of your Lord would you deny?
14
خَلَقَ الۡاِنۡسَانَ مِنۡ صَلۡصَالٍ کَالۡفَخَّارِ ﴿ۙ۱۴﴾
اس نے انسان کو بجنے والی مٹی سے پیدا کیا جو ٹھیکری کی طرح تھی ۔
He created man from clay like [that of] pottery.
15
وَ خَلَقَ الۡجَآنَّ مِنۡ مَّارِجٍ مِّنۡ نَّارٍ ﴿ۚ۱۵﴾
اور جنات کو آگ کے شعلے سے پیدا کیا ۔
And He created the jinn from a smokeless flame of fire.
16
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّکُمَا تُکَذِّبٰنِ ﴿۱۶﴾
تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
So which of the favors of your Lord would you deny?
17
رَبُّ الۡمَشۡرِقَیۡنِ وَ رَبُّ الۡمَغۡرِبَیۡنِ ﴿ۚ۱۷﴾
وہ رب ہے دونوں مشرقوں اور دونوں مغربوں کا ۔
[He is] Lord of the two sunrises and Lord of the two sunsets.
18
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّکُمَا تُکَذِّبٰنِ ﴿۱۸﴾
تو ( اے جنو اورانسانو ! ) تم اپنےرب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
So which of the favors of your Lord would you deny?
19
مَرَجَ الۡبَحۡرَیۡنِ یَلۡتَقِیٰنِ ﴿ۙ۱۹﴾
اس نے دو دریا جاری کر دیئے جو ایک دوسرے سے مل جاتے ہیں ۔
He released the two seas, meeting [side by side];
20
بَیۡنَہُمَا بَرۡزَخٌ لَّا یَبۡغِیٰنِ ﴿ۚ۲۰﴾
ان دونوں میں ایک آڑ ہے کہ اس سے بڑھ نہیں سکتے ۔
Between them is a barrier [so] neither of them transgresses.
21
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّکُمَا تُکَذِّبٰنِ ﴿۲۱﴾
پس اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
So which of the favors of your Lord would you deny?
22
یَخۡرُجُ مِنۡہُمَا اللُّؤۡلُؤُ وَ الۡمَرۡجَانُ ﴿ۚ۲۲﴾
ان دونوں میں سے موتی اور مونگے برآمد ہوتے ہیں ۔
From both of them emerge pearl and coral.
23
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّکُمَا تُکَذِّبٰنِ ﴿۲۳﴾
پھر تم اپنےرب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے ۔
So which of the favors of your Lord would you deny?
24
وَ لَہُ الۡجَوَارِ الۡمُنۡشَئٰتُ فِی الۡبَحۡرِ کَالۡاَعۡلَامِ ﴿ۚ۲۴﴾
اور اللہ ہی کی ( ملکیت میں ) ہیں وہ جہاز جو سمندروں میں پہاڑ کی طرح بلند ( چل پھر رہے ) ہیں ۔
And to Him belong the ships [with sails] elevated in the sea like mountains.
25
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّکُمَا تُکَذِّبٰنِ ﴿۲۵﴾٪ 11 النصف
پس ( اے جنو اورانسانو ! ) تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
So which of the favors of your Lord would you deny?
26
کُلُّ مَنۡ عَلَیۡہَا فَانٍ ﴿۲۶﴾ۚ ۖ
زمین پر جو ہیں سب فنا ہونے والے ہیں ۔
Everyone upon the earth will perish,
27
وَّ یَبۡقٰی وَجۡہُ رَبِّکَ ذُو الۡجَلٰلِ وَ الۡاِکۡرَامِ ﴿ۚ۲۷﴾
صرف تیرے رب کی ذات جو عظمت اور عزت والی ہے باقی رہ جائے گی ۔
And there will remain the Face of your Lord, Owner of Majesty and Honor.
28
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّکُمَا تُکَذِّبٰنِ ﴿۲۸﴾
پھرتم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
So which of the favors of your Lord would you deny?
29
یَسۡئَلُہٗ مَنۡ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ ؕ کُلَّ یَوۡمٍ ہُوَ فِیۡ شَاۡنٍ ﴿ۚ۲۹﴾
سب آسمان و زمین والے اسی سے مانگتے ہیں ہر روز وہ ایک شان میں ہے ۔
Whoever is within the heavens and earth asks Him; every day He is bringing about a matter.