An-Naba

النبأ
40 Ayahs • Meccan
Quran The Announcement بڑی خبر an-naba
0
بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
شروع کرتا ہوں اللہ تعا لٰی کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ۔
In the name of Allah , the Entirely Merciful, the Especially Merciful.
1
عَمَّ یَتَسَآءَلُوۡنَ ۚ﴿۱﴾
یہ لوگ کس چیزکے بارے میں پوچھ گچھ کر رہے ہیں ۔
About what are they asking one another?
2
عَنِ النَّبَاِ الۡعَظِیۡمِ ۙ﴿۲﴾
اس بڑی خبر کے متعلق ۔
About the great news -
3
الَّذِیۡ ہُمۡ فِیۡہِ مُخۡتَلِفُوۡنَ ؕ﴿۳﴾
جس کے بارے میں یہ اختلاف کر رہے ہیں ۔
That over which they are in disagreement.
4
کَلَّا سَیَعۡلَمُوۡنَ ۙ﴿۴﴾
یقیناً یہ ابھی جان لیں گے ۔
No! They are going to know.
5
ثُمَّ کَلَّا سَیَعۡلَمُوۡنَ ﴿۵﴾
پھر بالیقین انہیں بہت جلد معلوم ہو جائے گا ۔
Then, no! They are going to know.
6
اَلَمۡ نَجۡعَلِ الۡاَرۡضَ مِہٰدًا ۙ﴿۶﴾
کیا ہم نے زمین کو فرش نہیں بنایا؟
Have We not made the earth a resting place?
7
وَّ الۡجِبَالَ اَوۡتَادًا ﴿۪ۙ۷﴾
اور پہاڑوں کو میخیں ( نہیں بنایا ؟ )
And the mountains as stakes?
8
وَّ خَلَقۡنٰکُمۡ اَزۡوَاجًا ۙ﴿۸﴾
اور ہم نے تمہیں جوڑا جوڑا پیدا کیا ۔
And We created you in pairs
9
وَّ جَعَلۡنَا نَوۡمَکُمۡ سُبَاتًا ۙ﴿۹﴾
اور ہم نے تمہاری نیند کو آرام کا سبب بنایا ۔
And made your sleep [a means for] rest
10
وَّ جَعَلۡنَا الَّیۡلَ لِبَاسًا ﴿ۙ۱۰﴾
اور رات کو ہم نے پردہ بنایا ہے ۔
And made the night as clothing
11
وَّ جَعَلۡنَا النَّہَارَ مَعَاشًا ﴿۪۱۱﴾
اور دن کو ہم نے وقت روزگار بنایا ۔
And made the day for livelihood
12
وَّ بَنَیۡنَا فَوۡقَکُمۡ سَبۡعًا شِدَادًا ﴿ۙ۱۲﴾
اورتمہارے اوپر ہم نے سات مضبوط آسمان بنائے ۔
And constructed above you seven strong [heavens]
13
وَّ جَعَلۡنَا سِرَاجًا وَّہَّاجًا ﴿۪ۙ۱۳﴾
اور ایک چمکتا ہوا روشن چراغ ( سورج ) پیدا کیا ۔
And made [therein] a burning lamp
14
وَّ اَنۡزَلۡنَا مِنَ الۡمُعۡصِرٰتِ مَآءً ثَجَّاجًا ﴿ۙ۱۴﴾
اور بدلیوں سے ہم نے بکثرت بہتا ہوا پانی برسایا ۔
And sent down, from the rain clouds, pouring water
15
لِّنُخۡرِجَ بِہٖ حَبًّا وَّ نَبَاتًا ﴿ۙ۱۵﴾
تاکہ اس سے اناج اور سبزہ اگائیں ۔
That We may bring forth thereby grain and vegetation
16
وَّ جَنّٰتٍ اَلۡفَافًا ﴿ؕ۱۶﴾
اور گھنے باغ ( بھی اگائیں )
And gardens of entwined growth.
17
اِنَّ یَوۡمَ الۡفَصۡلِ کَانَ مِیۡقَاتًا ﴿ۙ۱۷﴾
بیشک فیصلہ کے دن کا وقت مقرر ہے ۔
Indeed, the Day of Judgement is an appointed time -
18
یَّوۡمَ یُنۡفَخُ فِی الصُّوۡرِ فَتَاۡتُوۡنَ اَفۡوَاجًا ﴿ۙ۱۸﴾
جس دن کہ صور میں پھونکا جائے گا ۔ پھر تم فوج در فوج چلے آؤ گے ۔
The Day the Horn is blown and you will come forth in multitudes
19
وَّ فُتِحَتِ السَّمَآءُ فَکَانَتۡ اَبۡوَابًا ﴿ۙ۱۹﴾
اور آسمان کھول دیا جائے گا تو اس میں دروازے دروازے ہو جائیں گے ۔
And the heaven is opened and will become gateways
20
وَّ سُیِّرَتِ الۡجِبَالُ فَکَانَتۡ سَرَابًا ﴿ؕ۲۰﴾
اور پہاڑ چلائے جائیں گے پس وہ سراب ہو جائیں گے ۔
And the mountains are removed and will be [but] a mirage.
21
اِنَّ جَہَنَّمَ کَانَتۡ مِرۡصَادًا ﴿۪ۙ۲۱﴾
بیشک دوزخ گھات میں ہے ۔
Indeed, Hell has been lying in wait
22
لِّلطَّاغِیۡنَ مَاٰبًا ﴿ۙ۲۲﴾
سرکشوں کا ٹھکانا وہی ہے ۔
For the transgressors, a place of return,
23
لّٰبِثِیۡنَ فِیۡہَاۤ اَحۡقَابًا ﴿ۚ۲۳﴾
اس میں وہ مدتوں تک پڑے رہیں گے ۔
In which they will remain for ages [unending].
24
لَا یَذُوۡقُوۡنَ فِیۡہَا بَرۡدًا وَّ لَا شَرَابًا ﴿ۙ۲۴﴾
نہ کبھی اس میں خنکی کا مزہ چکھیں گے ، نہ پانی کا ۔
They will not taste therein [any] coolness or drink
25
اِلَّا حَمِیۡمًا وَّ غَسَّاقًا ﴿ۙ۲۵﴾
سوائے گرم پانی اور ( بہتی ) پیپ کے ۔
Except scalding water and [foul] purulence -
26
جَزَآءً وِّفَاقًا ﴿ؕ۲۶﴾
۔ ( ان کو ) پورا پورا بدلہ ملے گا ۔
An appropriate recompense.
27
اِنَّہُمۡ کَانُوۡا لَا یَرۡجُوۡنَ حِسَابًا ﴿ۙ۲۷﴾
ا نہیں تو حساب کی توقع ہی نہ تھی ۔
Indeed, they were not expecting an account
28
وَّ کَذَّبُوۡا بِاٰیٰتِنَا کِذَّابًا ﴿ؕ۲۸﴾
اور بے باکی سے ہماری آیتوں کوکی تکذیب کرتے تھے ۔
And denied Our verses with [emphatic] denial.
29
وَ کُلَّ شَیۡءٍ اَحۡصَیۡنٰہُ کِتٰبًا ﴿ۙ۲۹﴾
ہم نے ہر ایک چیز کو لکھ کر شمار کر رکھا ہے ۔
But all things We have enumerated in writing.