Al-Infitar
الإنفطار
Quran
The Cleaving
پھٹ جانا
al-infitar
0
بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
شروع کرتا ہوں اللہ تعا لٰی کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ۔
In the name of Allah , the Entirely Merciful, the Especially Merciful.
1
اِذَا السَّمَآءُ انۡفَطَرَتۡ ۙ﴿۱﴾
جب آسمان پھٹ جائے گا ۔
When the sky breaks apart
2
وَ اِذَا الۡکَوَاکِبُ انۡتَثَرَتۡ ۙ﴿۲﴾
اورجب ستارے جھڑ جائیں گے ۔
And when the stars fall, scattering,
3
وَ اِذَا الۡبِحَارُ فُجِّرَتۡ ﴿ۙ۳﴾
اور جب سمندر بہہ نکلیں گے ۔
And when the seas are erupted
4
وَ اِذَا الۡقُبُوۡرُ بُعۡثِرَتۡ ۙ﴿۴﴾
اور جب قبریں ( شق کر کے ) اکھاڑ دی جائیں گی ۔
And when the [contents of] graves are scattered,
5
عَلِمَتۡ نَفۡسٌ مَّا قَدَّمَتۡ وَ اَخَّرَتۡ ؕ﴿۵﴾
۔ ( اس وقت ) ہر شخص اپنے آگے بھیجے ہوئے اور پیچھے چھوڑے ہوئے ( یعنی اگلے پچھلے اعمال ) کو معلوم کر لے گا ۔
A soul will [then] know what it has put forth and kept back.
6
یٰۤاَیُّہَا الۡاِنۡسَانُ مَا غَرَّکَ بِرَبِّکَ الۡکَرِیۡمِ ۙ﴿۶﴾
اے انسان! تجھے اپنے رب کریم سے کس چیز نے بہکایا؟
O mankind, what has deceived you concerning your Lord, the Generous,
7
الَّذِیۡ خَلَقَکَ فَسَوّٰىکَ فَعَدَلَکَ ۙ﴿۷﴾
جس ( رب نے ) تجھے پیدا کیا ، پھر ٹھیک ٹھاک کیا پھر ( درست اور ) برابر بنایا ۔
Who created you, proportioned you, and balanced you?
8
فِیۡۤ اَیِّ صُوۡرَۃٍ مَّا شَآءَ رَکَّبَکَ ؕ﴿۸﴾
جس صورت میں چاہا تجھے جوڑ دیا ۔
In whatever form He willed has He assembled you.
9
کَلَّا بَلۡ تُکَذِّبُوۡنَ بِالدِّیۡنِ ۙ﴿۹﴾
ہرگز نہیں بلکہ تم تو جزا و سزا کے دن کو جھٹلاتے ہو ۔
No! But you deny the Recompense.
10
وَ اِنَّ عَلَیۡکُمۡ لَحٰفِظِیۡنَ ﴿ۙ۱۰﴾
یقیناً تم پر نگہبان عزت والے ۔
And indeed, [appointed] over you are keepers,
11
کِرَامًا کَاتِبِیۡنَ ﴿ۙ۱۱﴾
لکھنے والے مقرر ہیں ۔
Noble and recording;
12
یَعۡلَمُوۡنَ مَا تَفۡعَلُوۡنَ ﴿۱۲﴾
جو کچھ تم کرتے ہو وہ جانتے ہیں ۔
They know whatever you do.
13
اِنَّ الۡاَبۡرَارَ لَفِیۡ نَعِیۡمٍ ﴿ۚ۱۳﴾
یقیناً نیک لوگ ( جنت کے عیش آرام اور ) نعمتوں میں ہوں گے ۔
Indeed, the righteous will be in pleasure,
14
وَ اِنَّ الۡفُجَّارَ لَفِیۡ جَحِیۡمٍ﴿ ۱۴﴾ۚ ۖ
اور یقیناً بدکار لوگ دوزخ میں ہونگے ۔
And indeed, the wicked will be in Hellfire.
15
یَّصۡلَوۡنَہَا یَوۡمَ الدِّیۡنِ ﴿۱۵﴾
بدلے والے دن اس میں جائیں گے ۔
They will [enter to] burn therein on the Day of Recompense,
16
وَ مَا ہُمۡ عَنۡہَا بِغَآئِبِیۡنَ ﴿ؕ۱۶﴾
وہ اس سے کبھی غائب نہ ہونے پا ئیں گے ۔
And never therefrom will they be absent.
17
وَ مَاۤ اَدۡرٰىکَ مَا یَوۡمُ الدِّیۡنِ ﴿ۙ۱۷﴾
تجھے کچھ خبر بھی ہے کہ بدلے کا دن کیا ہے ۔
And what can make you know what is the Day of Recompense?
18
ثُمَّ مَاۤ اَدۡرٰىکَ مَا یَوۡمُ الدِّیۡنِ ﴿ؕ۱۸﴾
میں پھر ( کہتا ہوں کہ ) تجھے کیا معلوم کہ جزا ور ( سزا ) کا دن کیا ہے ۔
Then, what can make you know what is the Day of Recompense?
19
یَوۡمَ لَا تَمۡلِکُ نَفۡسٌ لِّنَفۡسٍ شَیۡئًا ؕ وَ الۡاَمۡرُ یَوۡمَئِذٍ لِّلّٰہِ ﴿۱۹﴾٪ 7 الرّبع
۔ ( وہ ہے ) جس دن کوئی شخص کسی شخص کے لئے کسی چیز کا مختار نہ ہوگا ، اور ( تمام تر ) احکام اس روز اللہ کے ہی ہوں گے ۔
It is the Day when a soul will not possess for another soul [power to do] a thing; and the command, that Day, is [entirely] with Allah .