At-Tariq

الطارق
17 Ayahs • Meccan
Quran The Morning Star رات کو آنے والا at-tariq
0
بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
شروع کرتا ہوں اللہ تعا لٰی کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ۔
In the name of Allah , the Entirely Merciful, the Especially Merciful.
1
وَ السَّمَآءِ وَ الطَّارِقِ ۙ﴿۱﴾
قسم ہے آسمان کی اور اندھیرے میں روشن ہونے والے کی ۔
By the sky and the night comer -
2
وَ مَاۤ اَدۡرٰىکَ مَا الطَّارِقُ ۙ﴿۲﴾
تجھے معلوم بھی ہے کہ وہ رات کو نمودار ہونے والی چیز کیا ہے؟
And what can make you know what is the night comer?
3
النَّجۡمُ الثَّاقِبُ ۙ﴿۳﴾
وہ روشن ستارہ ہے ۔
It is the piercing star -
4
اِنۡ کُلُّ نَفۡسٍ لَّمَّا عَلَیۡہَا حَافِظٌ ؕ﴿۴﴾
کوئی ایسا نہیں جس پر نگہبا ن فرشتہ نہ ہو ۔
There is no soul but that it has over it a protector.
5
فَلۡیَنۡظُرِ الۡاِنۡسَانُ مِمَّ خُلِقَ ؕ﴿۵﴾
انسان کو دیکھنا چاہیے کہ وہ کس چیز سے پیدا کیا گیا ہے ۔
So let man observe from what he was created.
6
خُلِقَ مِنۡ مَّآءٍ دَافِقٍ ۙ﴿۶﴾
وہ ایک اچھلتے پانی سے پیدا کیا گیا ہے ۔
He was created from a fluid, ejected,
7
یَّخۡرُجُ مِنۡۢ بَیۡنِ الصُّلۡبِ وَ التَّرَآئِبِ ؕ﴿۷﴾
جو پیٹھ اور سینے کے درمیان سے نکلتا ہے ۔
Emerging from between the backbone and the ribs.
8
اِنَّہٗ عَلٰی رَجۡعِہٖ لَقَادِرٌ ؕ﴿۸﴾
بیشک وہ اسے پھیر لانے پر یقیناً قدرت رکھنے والا ہے
Indeed, Allah , to return him [to life], is Able.
9
یَوۡمَ تُبۡلَی السَّرَآئِرُ ۙ﴿۹﴾
جس دن پوشیدہ بھیدوں کی جانچ پڑتال ہوگی ۔
The Day when secrets will be put on trial,
10
فَمَا لَہٗ مِنۡ قُوَّۃٍ وَّ لَا نَاصِرٍ ﴿ؕ۱۰﴾
تو نہ ہوگا اس کے پاس کچھ زور نہ مددگار ۔
Then man will have no power or any helper.
11
وَ السَّمَآءِ ذَاتِ الرَّجۡعِ ﴿ۙ۱۱﴾
بارش والے آسمان کی قسم!
By the sky which returns [rain]
12
وَ الۡاَرۡضِ ذَاتِ الصَّدۡعِ ﴿ۙ۱۲﴾
اور پھٹنے والی زمین کی قسم!
And [by] the earth which cracks open,
13
اِنَّہٗ لَقَوۡلٌ فَصۡلٌ ﴿ۙ۱۳﴾
بیشک یہ ( قرآن ) البتہ دو ٹوک فیصلہ کرنے والا کلام ہے ۔
Indeed, the Qur'an is a decisive statement,
14
وَّ مَا ہُوَ بِالۡہَزۡلِ ﴿ؕ۱۴﴾
یہ ہنسی کی ( اور بے فائدہ ) بات نہیں ۔
And it is not amusement.
15
اِنَّہُمۡ یَکِیۡدُوۡنَ کَیۡدًا ﴿ۙ۱۵﴾
البتہ کافر داؤ گھات میں ہیں ۔
Indeed, they are planning a plan,
16
وَّ اَکِیۡدُ کَیۡدًا ﴿ۚۖ۱۶﴾
اور میں بھی ایک چال چل رہا ہوں ۔
But I am planning a plan.
17
فَمَہِّلِ الۡکٰفِرِیۡنَ اَمۡہِلۡہُمۡ رُوَیۡدًا ﴿۱۷﴾٪  11
تو کافروں کو مہلت دے انہیں تھوڑے دنوں چھوڑ دے ۔
So allow time for the disbelievers. Leave them awhile.