Al-Layl
الليل
Quran
The Night
رات
al-layl
0
بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
شروع کرتا ہوں اللہ تعا لٰی کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ۔
In the name of Allah , the Entirely Merciful, the Especially Merciful.
1
وَ الَّیۡلِ اِذَا یَغۡشٰی ۙ﴿۱﴾
قسم ہے رات کی جب چھا جائے ۔
By the night when it covers
2
وَ النَّہَارِ اِذَا تَجَلّٰی ۙ﴿۲﴾
اور قسم ہے دن کی جب روشن ہو ۔
And [by] the day when it appears
3
وَ مَا خَلَقَ الذَّکَرَ وَ الۡاُنۡثٰۤی ۙ﴿۳﴾
اور قسم ہے اس ذات کی جس نے نر و مادہ کو پیدا کیا ۔
And [by] He who created the male and female,
4
اِنَّ سَعۡیَکُمۡ لَشَتّٰی ؕ﴿۴﴾
یقیناً تمہاری کوشش مختلف قسم کی ہے ۔
Indeed, your efforts are diverse.
5
فَاَمَّا مَنۡ اَعۡطٰی وَ اتَّقٰی ۙ﴿۵﴾
جس نے دیا ( اللہ کی راہ میں ) اور ڈرا ( اپنے رب سے ) ۔
As for he who gives and fears Allah
6
وَ صَدَّقَ بِالۡحُسۡنٰی ۙ﴿۶﴾
اور نیک بات کی تصدیق کرتا رہے گا ۔
And believes in the best [reward],
7
فَسَنُیَسِّرُہٗ لِلۡیُسۡرٰی ؕ﴿۷﴾
تو ہم بھی اسکو آسان راستے کی سہولت دیں گے ۔
We will ease him toward ease.
8
وَ اَمَّا مَنۡۢ بَخِلَ وَ اسۡتَغۡنٰی ۙ﴿۸﴾
لیکن جس نے بخیلی کی اور بے پرواہی برتی ۔
But as for he who withholds and considers himself free of need
9
وَ کَذَّبَ بِالۡحُسۡنٰی ۙ﴿۹﴾
اور نیک بات کی تکذیب کی ۔
And denies the best [reward],
10
فَسَنُیَسِّرُہٗ لِلۡعُسۡرٰی ﴿ؕ۱۰﴾
تو ہم بھی اس کی تنگی و مشکل کے سامان میسر کر دیں گے ۔
We will ease him toward difficulty.
11
وَ مَا یُغۡنِیۡ عَنۡہُ مَا لُہٗۤ اِذَا تَرَدّٰی ﴿ؕ۱۱﴾
اس کا مال اسے ( اوندھا ) گرنے کے وقت کچھ کام نہ آئے گا ۔
And what will his wealth avail him when he falls?
12
اِنَّ عَلَیۡنَا لَلۡہُدٰی ﴿۱۲﴾۫ ۖ
بیشک راہ دکھا دینا ہمارے ذمہ ہے ۔
Indeed, [incumbent] upon Us is guidance.
13
وَ اِنَّ لَنَا لَلۡاٰخِرَۃَ وَ الۡاُوۡلٰی ﴿۱۳﴾
اور ہمارے ہی ہاتھ آخرت اور دنیا ہے
And indeed, to Us belongs the Hereafter and the first [life].
14
فَاَنۡذَرۡتُکُمۡ نَارًا تَلَظّٰی ﴿ۚ۱۴﴾
میں نے تو تمہیں شعلے مارتی ہوئی آگ سے ڈرا دیا ہے ۔
So I have warned you of a Fire which is blazing.
15
لَا یَصۡلٰىہَاۤ اِلَّا الۡاَشۡقَی ﴿ۙ۱۵﴾
جس میں صرف وہی بد بخت داخل ہوگا ۔
None will [enter to] burn therein except the most wretched one.
16
الَّذِیۡ کَذَّبَ وَ تَوَلّٰی ﴿ؕ۱۶﴾
جس نے جھٹلایا اور ( اس کی پیروی سے ) منہ پھیر لیا ۔
Who had denied and turned away.
17
وَ سَیُجَنَّبُہَا الۡاَتۡقَی ﴿ۙ۱۷﴾
اور اس سے ایسا شخص دور رکھا جائے گا جو بڑا پرہیزگار ہوگا ۔
But the righteous one will avoid it -
18
الَّذِیۡ یُؤۡتِیۡ مَالَہٗ یَتَزَکّٰی ﴿ۚ۱۸﴾
جو پاکی حاصل کرنے کے لئے اپنا مال دیتا ہے ۔
[He] who gives [from] his wealth to purify himself
19
وَ مَا لِاَحَدٍ عِنۡدَہٗ مِنۡ نِّعۡمَۃٍ تُجۡزٰۤی ﴿ۙ۱۹﴾
کسی کا اس پر کوئی احسان نہیں کہ جس کا بدلہ دیا جا رہا ہو ۔
And not [giving] for anyone who has [done him] a favor to be rewarded
20
اِلَّا ابۡتِغَآءَ وَجۡہِ رَبِّہِ الۡاَعۡلٰی ﴿ۚ۲۰﴾
بلکہ صرف اپنے پروردگار بزرگ و بلند کی رضا چاہنے کے لیے ۔
But only seeking the countenance of his Lord, Most High.
21
وَ لَسَوۡفَ یَرۡضٰی ﴿۲۱﴾٪ 17
یقیناً وہ ( اللہ بھی ) عنقریب رضامند ہو جائے گا ۔
And he is going to be satisfied.