Al-Mutaffifin

المطففين
36 Ayahs • Meccan
Quran Defrauding ناپ تول میں کمی کرنے والے al-mutaffifin
0
بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
شروع کرتا ہوں اللہ تعا لٰی کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ۔
In the name of Allah , the Entirely Merciful, the Especially Merciful.
1
وَیۡلٌ لِّلۡمُطَفِّفِیۡنَ ۙ﴿۱﴾
بڑی خرابی ہے ناپ تول میں کمی کرنے والوں کی ۔
Woe to those who give less [than due],
2
الَّذِیۡنَ اِذَا اکۡتَالُوۡا عَلَی النَّاسِ یَسۡتَوۡفُوۡنَ ۫﴿ۖ۲﴾
کہ جب لوگوں سے ناپ کر لیتے ہیں تو پورا پورا لیتے ہیں ۔
Who, when they take a measure from people, take in full.
3
وَ اِذَا کَالُوۡہُمۡ اَوۡ وَّزَنُوۡہُمۡ یُخۡسِرُوۡنَ ﴿ؕ۳﴾
اورجب انہیں ناپ کر یا تول کر دیتے ہیں تو کم دیتے ہیں ۔
But if they give by measure or by weight to them, they cause loss.
4
اَلَا یَظُنُّ اُولٰٓئِکَ اَنَّہُمۡ مَّبۡعُوۡثُوۡنَ ۙ﴿۴﴾
کیا انہیں اپنے مرنے کے بعد جی اٹھنے کا خیال نہیں ۔
Do they not think that they will be resurrected
5
لِیَوۡمٍ عَظِیۡمٍ ۙ﴿۵﴾
اس عظیم دن کے لئے ۔
For a tremendous Day -
6
یَّوۡمَ یَقُوۡمُ النَّاسُ لِرَبِّ الۡعٰلَمِیۡنَ ؕ﴿۶﴾
جس دن سب لوگ رب العالمین کے سامنے کھڑے ہوں گے ۔
The Day when mankind will stand before the Lord of the worlds?
7
کَلَّاۤ اِنَّ کِتٰبَ الۡفُجَّارِ لَفِیۡ سِجِّیۡنٍ ؕ﴿۷﴾
یقیناً بدکاروں کا نامہ اعمال سجین میں ہے ۔
No! Indeed, the record of the wicked is in sijjeen.
8
وَ مَاۤ اَدۡرٰىکَ مَا سِجِّیۡنٌ ؕ﴿۸﴾
تجھے کیا معلوم سجین کیا ہے ۔
And what can make you know what is sijjeen?
9
کِتٰبٌ مَّرۡقُوۡمٌ ؕ﴿۹﴾
۔ ( یہ تو ) لکھی ہوئی کتاب ہے ۔
It is [their destination recorded in] a register inscribed.
10
وَیۡلٌ یَّوۡمَئِذٍ لِّلۡمُکَذِّبِیۡنَ ﴿ۙ۱۰﴾
اس دن جھٹلانے والوں کی بڑی خرابی ہے ۔
Woe, that Day, to the deniers,
11
الَّذِیۡنَ یُکَذِّبُوۡنَ بِیَوۡمِ الدِّیۡنِ ﴿ؕ۱۱﴾
جو جزا و سزا کے دن کو جھٹلاتے رہے ۔
Who deny the Day of Recompense.
12
وَ مَا یُکَذِّبُ بِہٖۤ اِلَّا کُلُّ مُعۡتَدٍ اَثِیۡمٍ ﴿ۙ۱۲﴾
اسے صرف وہی جھٹلاتا ہے جو حد سے آگے نکل جانے والا ( اور ) گناہگار ہوتا ہے ۔
And none deny it except every sinful transgressor.
13
اِذَا تُتۡلٰی عَلَیۡہِ اٰیٰتُنَا قَالَ اَسَاطِیۡرُ الۡاَوَّلِیۡنَ ﴿ؕ۱۳﴾
جب اس کے سامنے ہماری آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو کہہ دیتا ہے کہ یہ اگلوں کے افسانے ہیں ۔
When Our verses are recited to him, he says, "Legends of the former peoples."
14
کَلَّا بَلۡ ٜ رَانَ عَلٰی قُلُوۡبِہِمۡ مَّا کَانُوۡا یَکۡسِبُوۡنَ ﴿۱۴﴾
یوں نہیں بلکہ ان کے دلوں پر ان کے اعمال کی وجہ سے زنگ ( چڑھ گیا ) ہے ۔
No! Rather, the stain has covered their hearts of that which they were earning.
15
کَلَّاۤ اِنَّہُمۡ عَنۡ رَّبِّہِمۡ یَوۡمَئِذٍ لَّمَحۡجُوۡبُوۡنَ ﴿ؕ۱۵﴾
ہرگز نہیں یہ لوگ اس دن اپنے رب سے اوٹ میں رکھے جائیں گے ۔
No! Indeed, from their Lord, that Day, they will be partitioned.
16
ثُمَّ اِنَّہُمۡ لَصَالُوا الۡجَحِیۡمِ ﴿ؕ۱۶﴾
پھر یہ لوگ بالیقین جہنم میں جھونکے جائیں گے ۔
Then indeed, they will [enter and] burn in Hellfire.
17
ثُمَّ یُقَالُ ہٰذَا الَّذِیۡ کُنۡتُمۡ بِہٖ تُکَذِّبُوۡنَ ﴿ؕ۱۷﴾
پھر کہہ دیا جائے گا کہ یہی ہے وہ جسے تم جھٹلاتے رہے ۔
Then it will be said [to them], "This is what you used to deny."
18
کَلَّاۤ اِنَّ کِتٰبَ الۡاَبۡرَارِ لَفِیۡ عِلِّیِّیۡنَ ﴿ؕ۱۸﴾
یقیناً یقیناً نیکوکاروں کا نامہ اعمال علیین میں ہے ۔
No! Indeed, the record of the righteous is in 'illiyyun.
19
وَ مَاۤ اَدۡرٰىکَ مَا عِلِّیُّوۡنَ ﴿ؕ۱۹﴾
تجھے کیا پتہ کہ علیین کیا ہے؟
And what can make you know what is 'illiyyun?
20
کِتٰبٌ مَّرۡقُوۡمٌ ﴿ۙ۲۰﴾
۔ ( وہ تو ) لکھی ہوئی کتاب ہے ۔
It is [their destination recorded in] a register inscribed
21
یَّشۡہَدُہُ الۡمُقَرَّبُوۡنَ ﴿ؕ۲۱﴾
مقرب ( فرشتے ) اس کا مشاہدہ کرتے ہیں ۔
Which is witnessed by those brought near [to Allah ].
22
اِنَّ الۡاَبۡرَارَ لَفِیۡ نَعِیۡمٍ ﴿ۙ۲۲﴾
یقیناً نیک لوگ ( بڑی ) نعمتوں میں ہونگے ۔
Indeed, the righteous will be in pleasure
23
عَلَی الۡاَرَآئِکِ یَنۡظُرُوۡنَ ﴿ۙ۲۳﴾
مسہریوں میں بیٹھے دیکھ رہے ہونگے ۔
On adorned couches, observing.
24
تَعۡرِفُ فِیۡ وُجُوۡہِہِمۡ نَضۡرَۃَ النَّعِیۡمِ ﴿ۚ۲۴﴾
تو ان کے چہروں سے ہی نعمتوں کی ترو تازگی پہچان لے گا ۔
You will recognize in their faces the radiance of pleasure.
25
یُسۡقَوۡنَ مِنۡ رَّحِیۡقٍ مَّخۡتُوۡمٍ ﴿ۙ۲۵﴾
یہ لوگ سر بمہر خالص شراب پلائے جائیں گے ۔
They will be given to drink [pure] wine [which was] sealed.
26
خِتٰمُہٗ مِسۡکٌ ؕ وَ فِیۡ ذٰلِکَ فَلۡیَتَنَافَسِ الۡمُتَنَافِسُوۡنَ ﴿ؕ۲۶﴾
جس پر مشک کی مہر ہوگی ، سبقت لے جانے والوں کو اسی میں سبقت کرنی چاہیے ۔
The last of it is musk. So for this let the competitors compete.
27
وَ مِزَاجُہٗ مِنۡ تَسۡنِیۡمٍ ﴿ۙ۲۷﴾
اور اس کی آمیزش تسنیم کی ہوگی ۔
And its mixture is of Tasneem,
28
عَیۡنًا یَّشۡرَبُ بِہَا الۡمُقَرَّبُوۡنَ ﴿ؕ۲۸﴾
۔ ( یعنی ) وہ چشمہ جس کا پانی مقرب لوگ پیئں گے ۔
A spring from which those near [to Allah ] drink.
29
اِنَّ الَّذِیۡنَ اَجۡرَمُوۡا کَانُوۡا مِنَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا یَضۡحَکُوۡنَ ﴿۲۹﴾۫ ۖ
گنہگار لوگ ایمان والوں کی ہنسی اڑیا کرتے تھے ۔
Indeed, those who committed crimes used to laugh at those who believed.